اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا- ایرانی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان سے اپنے ایک مغوی سرحدی محافظ 'جمشید دانایی فر' سے متعلق رپورٹ مانگی ہے.
يہ بات سنئير وزارت داخلہ كے عہديدار 'حسينعلي اميري' نے گزشتہ روز ارنا كے نمائندے سے بات كرتے ہوئے بتائي.
انہوں نے حكومت پاكستان سے مطالبہ كيا كہ مغوي بارڈر گارڈ جمشيد دانايي فرد كي تلاش ميں سنجيدگي كا مظاہرہ ہے.
ترجمان وزارت داخلہ نے مزيد كہا كہ ايراني حكومت اس مسلے كو بڑے سنجيدگي سے پاكستان كے ساتھ اٹھا رہا ہے.
انہوں نے كہا كہ سرحدي اہلكار كے حوالے سے مختلف قسم كي خبريں سامنے آئي ہيں اور ہم اس سلسلے ميں قابل اعتماد اطلاعات كے منتظر ہيں.
پانچ ايراني سرحدي محافظوں كو جنوب مشرقي ايران كے صوبے سيستان وبلوچستان كے سرحدي علاقے سے گزشتہ سال چھ فروري كو دہشت گرد گروہ جيش العدل نے اغواء كرلياتھا اور انہيں پاكستان كے علاقے ميں منتقل كرديا تھا.
اپريل 2014 ميں جيش العدل دہشتگردوں نے چار ايراني سرحدي اہلكاروں كو رہا كرديا مگر پانچواں اہلكار دانايي فر كے حوالے سے كوئي اطلاع نہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲